ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری) تحریک انصاف فرانس کے رہنما چودھری اظہر حسین سندھیلہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو خوشخبری سنانے کے بجائے روائتی بجٹ پیش کیا گیا ۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملنے سے لوگوں میں مایوسی پھیل گئی ہے،چھہ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے تین سالوں میں کچھ نہیں کر سکے مہنگائی روزبروز بڑھتی جارہی ہے ،مہنگائی سے نجات اور عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ،پی ٹی آئی رہنما نے واربرٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے سمیت مہنگائی کے طوفان پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملنے سے لوگوں میں مایوسی پھیل گئی ہے ،مزدور کسان ور عام آدمی خوشحال ہونے کے بجائے بے حال ہوگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کپاس کی وجہ سے اقتصادی ترقی کا طے کردہ ہدف پورا نہیں ہوسکا ،لیکن بجٹ میں فصلوں کی امدادی قیمتوں کا اعلان سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے کاشتکار کو کوئی سہارا نہیں ملا ،چھہ ماہ میں توانائی بحران پر قابو پانے اور عوام کو اندھیروں سے نجات دلانے کے دعوے کرنے والے تین سالوں میں کوئی پیش رفت نہ کر سکے رہی سہی کسر کرپشن نے نکال دی ہے بجٹ میں پرانی کہانی چوتھی بار سنائی گئی ہے