ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری )آشنا کی مدد سے خاوند کو زہریلا دودھ پلا کر تین بچوں کے باپ کو قتل کرنے کا شبہ والدہ کی درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی میڈیکل ٹیم کل 6 جون کو صبح 10 بجے قبر کشاء کر کے نعش کا پوسٹمارٹم کرے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ واربرٹن کے نواحی گاؤں جھنگڑ لال والا کا رہائشی جو تین بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے اپنی بیوی صفیہ بی بی اور بچوں کے ہمراہ نواں کوٹ میں رہائش پذیر تھا اور وہاں محنت مزدوری کرتا تھا ۔ محمد آصف کی والدہ عنایت کے مطابق صفیہ بی بی نے ایک سال قبل منیر نامی شخص کے ساتھ ناجائز مراسم قائم کر رکھے تھے اور آصف کی بیوی صفیہ بی بی نے آشنا منیر کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو زہر ملا دودھ پلا کر قتل کر دیا تھا جس کا بعد میں علم ہونے پر عدالت سے رجوع کیا گیا عدالت نے قبر کشائی کر کے پوسٹمارٹم کا حکم دے دیا ہے جس پر سوموار 6 جون صبح 10 بجے ڈاکٹروں کی ٹیم جھنگڑ لال والا قبرستان میں قبرکشائی کر کے محمد آصف کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرے گی