پیرس(نمائندہ خصوصی)ملکی ترقی میں حائل تمام تر دشواریوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دینے اور ڈویلپمنٹ کے عمل میں تیزی لانے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی و خوشحالی کا عمل جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقات اور محنت کشوں کے لئے ملکی تاریخ میں پہلی بار اہم ترین مراعات پیش کی گئی ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے مثالی بجٹ پیش کیا۔