سپین(بیورو چیف)ملک میں احتساب کے موثر نظام کے فقدان سے کرپشن عام ہو چکی ہے ’یہی وجہ ہے کہ امیر ’امیر تر اور غریب ’غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ جاگیردارانہ و سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے تک ترقی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی اور لاقانونیت جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان مشکلات پر قابو پانے میں حکومتی بے بسی واضح ہو گئی ہے