پیرس(نمائندہ خصوصی)شہریوں کو اس وقت بجلی کی اشد ضرورت ہے لیکن ملتان میں اربوں روپے میٹرو بس کے منصوبے پر لگائے جا رہے ہیں حالانکہ یہی رقم توانائی اوربجلی کی پیداوار پر صرف کی جا سکتی ہے جس کی بنا پر کئی مسئلے حل ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظات پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں اور پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی مسلسل فراہمی ہے جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔