پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپشن اور بدعنوانی نے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ حکومتی پالیسیاں عوام کی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما چوہدری طاہر رزاق نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپٹ نظام کے خاتمہ تکمسلم لیگ ق جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قوم کے ہر بچے کو بیرونی قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ قوم نے چوہدری برادران کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔