counter easy hit

رمضان المبارک کی پہلی سحری ، انواع و اقسام کے پکوان تیار

The first Ramadan

The first Ramadan

گھروں ، بازاروں اور ہوٹلوں میں خصوصی انتظامات ، نماز فجر کے موقع پر مساجد میں خاصا رش دیکھا گیا
لاہور (یس اُردو ) رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ آگیا ، رمضان المبارک کی پہلی سحری پر گھروں ، بازاروں اور ہوٹلوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ۔ شہریوں نے لسی ، دہی ، حلوہ پوری اور پراٹھوں کے خوب مزے اُڑائے ۔نماز فجر کے موقع پر مساجد میں بھی خاصا رش دیکھا گیا ۔ رمضان المبارک آگیا رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ پہلی سحری پر گھروں ، بازاروں اور ہوٹلوں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ۔ گھروں میں بھی پہلی سحری کا خاص اہتمام کیا گیا ۔لوگوں نے سحری میں پراٹھے ، حلوہ پوری ، پھیونیاں اور لسی کے خوب مزے اڑائے ، بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی ذوق و شوق سے پہلا روزہ رکھا ۔ پہلی سحری پر بازاروں میں کھانے پینے کی دکانوں پر رش رہا ۔لاہور میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پردیسیوں کی بھی ایک بڑی تعداد سحری ان بازاروں میں کرتی ہے ۔ ملک بھر میں نماز فجر کے موقع پر مساجد میں خاصا رش رہا ۔ مسلمان رب کائنات کے حضور سربسجود خیرو عافیت اور رحمتیں مانگتے رہے ۔