ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مخیر حضرات کی جانب سے ننکانہ میں 19سے زائد مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے۔حا جی محمد نواز انچارج مدنی دستر خوان رمضان المبارک کے دوران مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع ننکانہ میں 19مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے۔جہاں سحری اور افطاری کے وقت کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و انچارج مدنی دستر خوان حاجی محمد نواز نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں ”مدنی دستر خوان”کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال کی طرح اس دفعہ بھی 19سے زائد رمضان بازار لگائے جائیں گے جن میں سے 12دستر خوان صرف تحصیل ننکانہ میں لگیں گے۔ڈی سی او نے محکمہ سوشل ویلفئیر،محکمہ لیبر،محکمہ زراعت،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان دستر خوانوں پر افطاری خود کیا کریں تاکہ کھانے کی کوالٹی برقرار رکھی جاسکے۔مدنی دستر خوان کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین،اسسٹنٹ کمشنر ر میاں رفیق احسن،نوید ورک، زبیر اعجاز،ای ڈی او زراعت اصغر علی ڈوگر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک سمیت ضلع بھر کے مخیر حضرات نے شرکت کی۔