لاہور(پ ر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل اینڈ الائیڈ پروڈکٹ کے چےئرمین میاں عثمان ذوالفقار نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو زیرہ ریڈ یٹڈ قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور روکے ہوئے آرڈر بحال ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر ،واضع اورحوصلہ افزاء ہے۔ تاہم چند شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔حکومت ملک میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ۔زراعت پاکستانی معیشت کا اہم حصہ ہے،زراعتی شعبے میں اقتصادی ہدف میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے پانچ برامدی شعبوں میں ٹیکس چھوٹ جن میں ،ٹیکسٹائل،چمڑا،قالین،جراحی آ لات اور کھیلوں کا سامان شامل ہے قابل تعریف ہے۔زراعی شعبے کو مزید فعال بنانے کے لئے ،کیڑے مار ادوایات اور کھادوں پر سیلز ٹیکس میں کمی بھی اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا حکومت نے ایف پی سی سی آئی کی پانچ برامدی شعبوں میں ٹیکس چھوٹ کی تجویز کو نہ صرف عملی شکل دی ہے بلکہ ایف پی سی سی آئی کی سفارشات کو ہمیشہ سراہا ہے۔ ایف پی سی سی آئی حکومت اور کاروباری طبقے میں مثبت روابط قائم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشاں ہے۔ موجودہ بجٹ میں مقامی صنعتکاروں کی جدید خطوط پر استواری کے لئے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے۔