پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا جو عمل شروع ہو چکا ہے ،انشائاللہ وہ پورا ہو کر رہے گا۔ 2018ء کے الیکشن میں بھی ن لیگ ہی جیتے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس سلطانہ اصغر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت میں ملک کی تقدیر بدل دے گی۔