زینت نے ایک ہفتہ قبل حسن سے پسند کی شادی کی تھی ، والدہ نے رخصتی کے بہانے گھر بلایا ، صبح تیل چھڑک کر آگ لگا دی
لاہور (یس اردو ) لاہور فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر ماں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا ۔ فیکٹری ایریا کی رہائشی 17 سالہ زینت نے ایک ہفتہ قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف حسن نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی ۔ زینت کی والدہ پروین رسم و رواج کے ساتھ رخصتی کرنے کی یقین دہانی پر زینت کو گھر واپس لے آئی تھی ، علی الصبح دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر پروین نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر زینت کو آگ لگا دی ۔ زینت جھلسنے کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پروین کو حراست میں لے لیا ۔