counter easy hit

پشاور :بڈھ بیر میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا مظاہرہ

Peshawar demonstrate

Peshawar demonstrate

مظاہرین نے کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ، جنوبی اضلاع جانے والی گاڑیوں کی سڑک پر لمبی قطاریں لگ گئیں
پشاور (یس اُردو) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کے عوام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔ جنوبی اضلاع جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ بڈھ بیر کے عوام حکومتی دعووں کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور مشتعل ہوکر کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔ مظاہرین نے جنوبی اضلاع کو جانے والی گاڑیوں کو روک لیا جس کی وجہ سے کوہاٹ روڈ پر لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھرائو بھی کیا گیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ان کے علاقے میں بیس بیس گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے جس سے شدید گرمی میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے کوہاٹ روڈ کو کھولنے سے انکار کر دیا ۔