counter easy hit

بینک سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ٹیکس عائد

More than 50

More than 50

نئے بجٹ میں بینکوں سے ایک شناختی کارڈ پر ایک دن میں پچاس ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ٹیکس ادا کرنا پڑے گا
کراچی (یس اُردو) حکومت نے مختلف بینکوں سے ایک روز میں پچاس ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی ، اب ایک شناختی کارڈ پر نکالی گئی رقم پچاس ہزار سے بڑھی تو 0.6 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔خبردار ہو شیار ، نئے بجٹ میں بینکوں سے رقم نکلوانے پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا گیا ، حکومت کے اس فیصلے پر تاجر ناراض ہیں ۔ایک شناختی کارڈ پر کھولے گئے مختلف اکاونٹس سے بھی کل ملا کر ایک دن میں اگر 50 ہزار سے زائد کی رقم نکلی ، تو اس پر بھی 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا ۔ایسے اکاونٹ ہولڈرز جنھوں نے ٹیکس گواشوارے جمع کرا رکھے ہیں انہیں بھی 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔ تاجروں کا کہنا ہے حکومتی فیصلہ تاجروں کے ساتھ عام عوام کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنے گا ۔