شرارتی بندر بجلی کے پاور سٹیشن کے ٹرانسفارمر پر گر گیا ، 180 میگا واٹ کی بجلی کا نقصان ہونے کی وجہ سے کینیا میں بلیک آؤٹ ہو گیا
نیروبی (یس اُردو) کینیا میں شرارتی بندر نے پورے ملک کی بجلی بند کر دی، بجلی کی بحالی میں چار گھنٹے لگے ۔شرارتی بندر گیتارو نامی پن بجلی کے پاور سٹیشن کے ٹرانسفارمر پر گر گیا جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر ٹرپ کر گیا ۔180 میگا واٹ کی بجلی کا نقصان ہونے کی وجہ سے کینیا میں بلیک آؤٹ ہو گیا ۔ تاہم بندر اس ایڈونچر میں محفوظ رہا ۔ واقعے کے چار گھنٹوں کے بعد بجلی بحال ہو سکی ۔ بندر کو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قائم ادارے نے تحویل میں لے لیا ہے۔