counter easy hit

امت مسلمہ کوسنگین صورت حال کا سامنا ہے،رانا عبدالسمیع خاں

Rana Abdul Khan

Rana Abdul Khan

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما رانا عبدالسمیع خاں نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کوسنگین صورت حال کا سامنا ہے، جس کی اصلاح ماہ رمضان المبارک میں تزکیہ نفس کے ذریعے نہ صرف ممکن ہے، بلکہ اس سے رحمتوں کا نزول اور خدا کی مدد کا حصول بھی یقینی ہوسکتا ہے۔ ہم نہ صرف بیرونی مسائل کا آسانی سے مقابلہ کرسکتے ہیں بلکہ اندرونی اختلافات‘ فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ حالات بھی درست ہوسکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں رانا عبدالسمیع خاں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے لئے بنیادی اشیائے ضروریہ کی فوری اور سستی فراہمی کو یقینی بنائے‘ بدامنی‘ دہشت گردی پر قابو پاکر عوام کو امن و تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ احترام ماہ صیام کو ہر حوالے سے یقینی بنایا جائے‘ واپڈا سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بنائے ، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لئے لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی ہر ممکن کوشش کرے اور تزکیہ نفس کی خاطر عبادت و ریاضت کے مراحل پورے خلوص نیت اور تندہی سے انجام دے ،کیونکہ بدامنی‘ ظلم و جور اور ناانصافی کا خاتمہ بھی تطہیر نفس سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک عبادت خداوندی میں گذ رتا ہے، تو ظلم سے دوری اور انصاف پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔جو معاشرے اور دین میں خرابیاں پیدا کرنے اور تفرقہ پھیلانے میں مصروف عمل اقلیت کو قابو کرسکتی ہے