شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تحریک منہاج القرآن کے سٹی ناظم ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کا مہمان مہینہ امت مسلمہ سے صبر و استقامت،ایثار اور تقویٰ کا متقاضی ہے ہر کلمہ گو مسلمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کرے اللہ کو راضی کرنے اور مغفرت کی ان انمول گھڑیوں سے امت محمدیہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے رمضان المبارک اسلامی بھائی چارے کے فروغ اور اسلامی ثقافت کے پرچار کا عظیم مہینہ ہے یہی ماہ مقدس ہے جو امت مسلمہ کو اتحاد اور یکجہتی کی ایک لڑی میں پرو دیتا ہے ، اپنے ایک بیان میں ملک شکیل اعوان نے کہاکہ رمضان المبارک کی ایک فضلیت اس میں قرآن پاک کا نزول ہے جبکہ اسلامیان پاکستان کے نزدیک اس ماہ مقدس کی اہمیت اس لئے بھی دو چند ہے کہ پاکستان کو اس ماہ مقدس میں آزادی ملی ،انہوں نے کہاکہ قوم پاکستان کی سلامتی،خوشحالی کیلئے دعا کرے ،انہوں نے کہاکہ دوکاندار،تاجر اس ماہ مقدس میں ناجائز منافع خوری ترک کر کے اللہ کی رحمت اور اس مہینے کی برکتوں کے حق دار بنیں،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک امسال شدید گرمی کے موسم میں آیا ہے لہذا افطار و سحر اور تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ،صرف اعلانات نہ کئے جائیں بلکہ عمل بھی کیا جائے۔