counter easy hit

ڈی سی او شیخو پورہ ارقم طارق نے ماہِ رمضان کی پہلی افطاری عوام کے ساتھ مدنی دستر خوان پر کی

DCO SHEIKHUPURA

DCO SHEIKHUPURA

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈی سی او شیخو پورہ ارقم طارق نے ماہِ رمضان کی پہلی افطاری عوام کے ساتھ مدنی دستر خوان پر کی ۔اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لگائے جانے والے دستر خوانوں میں ضلعی انتظامیاں کے نمائندے شرکت کر کے عوام کے ساتھ روزہ افطارکریں گے ۔ حکومت پنجاب کے خصوصی رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں رمضان بازار اور دستر خوان سجائے گئے ہیں ۔یہ سہولیات بلا تقریق عام عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہیں جن کی نگرانی اور انتظامات ضلعی حکومت پورے تعاون کے ساتھ کر رہی ہے ۔ مدنی دسترخوان پر افطار کے لئے ڈی سی او ارقم طارق کے ہمراہ ای ڈی سی راؤ ریاض اعجاز ، جاوید چوہان اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی دسترخوان کی میزبانی سابقہ ایم پی اے حاجی نواز کر رہے ہیں ۔بعد ازاں ضلعی افسران کے ہمراہ ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفس کا دورہ بھی کیا اور ماہِ رمضان کے دوران ڈی او لائیو سٹاک کو دی جانے والی ذمہ د اریوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا ۔