پیرس(نمائندہ خصوصی)میاں نواز شریف پاکستانی قوم کا سرمایہ اور سرزمین پاکستان پر جمہوریت کی پہچان ہیں اسی لئے ہر محب وطن شہری اْن کی جلد صحت یابی کی دْعا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور عوام کی فلاح و بہبود اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے عمل کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔