counter easy hit

رمضان بازار مذاق سے کم نہیں،چوہدری مبشر

Mubashir Chaudhry

Mubashir Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپٹ حکمرانوں اور کرپٹ نظام کے جانے کا وقت آ گیا۔ تمام دعوؤں کے باوجود طویل غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بدقسمتی ہے کہ رمضان المبارک میں روزہ داروں سے دعاؤں کی بجائے بددعائیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازار صرف مذاق بن چکے ہیں وہاں ریلیف نام کی کوئی چیز موجود نہیں