پیرس(نمائندہ خصوصی)عوام دشمن بجٹ کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کا روبار نہ ہو نے کے بر ابر رہ گیا ہے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور اْن کے پاس آٹا خریدنے کے پیسے نہیں وہ بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران ملکی دولت کو لو ٹ کر ملک سے با ہر لے جا رہے ہیں ،ظالم حکمرانوں کو اب کو ئی نہیں بچا سکتا غریبوں کی بد عائیں انہیں لے ڈوبیں گی۔