counter easy hit

دپیکا رنویر سنگھ کے ڈرائیور کی ‘بھابھی جی’ بن گئیں

Deepika Ranbir

Deepika Ranbir

انڈسڑی میں رنویر سنگھ کی دپیکا کے لیے دیوانگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن دپیکا نے بھی کھل کر اس بارے میں بات نہیں کی تاہم رنویر کے ڈرائیور کے لیے وہ ضرور بھابھی جی بن گئی ہیں۔
ممبئی: (یس اُردو) بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کوئی بھی ایسا موقع ہاتھ نہیں جانے دیتے جس سے ان کی دپیکا کے لیے دیوانگی کا اظہار نہ ہو ایسا ہی کچھ رنویر کے ملازمین بھی کرتے ہیں تاکہ صاحب جی کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔ رنویر کے ملازمین عام طور پر دپیکا کو میم کہہ کر پکارتے ہیں اس سے دپیکا کے ان کے مالک کے گھر میں مقام کا اندازہ ہوتا ہے لیکن رنویر کا ڈرائیور تو ان سے بھی آگے نکل چکا ہے اوروہ دپیکا پڈوکون کو میم کے بجائے بھابی جی کہہ کر پکارتا ہے۔ ڈرائیور کی جانب سے بھابھی جی پکارے جانے پر دپیکا نے تو کسی قسم کے غصے یا ناگواری کا اظہار نہیں کیا لیکن اس سے اس بات کا تو اندازہ ہو گیا کہ رنویر اور دپیکا کے درمیان دوستی کہاں تک پہنچ چکی ہے۔