سراج الدین حقانی نیٹ ورک کے جنگجؤوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا ، حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے
کابل (یس اُردو) افغان صوبے پکتیکا میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا اہم رکن سراج الدین خدیمی ہلاک ہو گیا ۔افغان میڈیا کے مطابق یہ ڈرون حملہ منگل کی رات کو کیا گیا تھا جس میں حقانی نیٹ ورک کا اہم رکن سراج الدین خدیمی ہلاک ہوا ۔ سراج الدین حقانی نیٹ ورک کے جنگجؤوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا ۔ حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے ۔