بیلجیئم(نمائندہ خصوصی)سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم قمرالزمان چوہدری آف سیکریالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھٹو ازم کا رنگ سیاست پر غالب نظر آئے گا انہوں نے کہا میر پور جلسہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ آج بھی عوام بھٹو خاندان سے والہانہ پیار کرتے ہیں پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس کی جڑیں عوام میں ہیں اس لئے کو کبھی بھی ختم نہیں کیا جا سکتا بلاول بھٹو زرداری نوجوان قائد ہیں ان کی والہانہ قیادت سے پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور ملک بھر میں اپنی حکومت بنا کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے