شیخوپورہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر عامر ندیم بھٹی نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں پرویز خٹک کے خلاف بغاوت سے عمران خان سبق سیکھیں،کرپشن کے خلاف تحریک چلانے والے پہلے اپنے وزراء کو سنبھالیں ، وزیراعظم کو جیل بھیجنے کی باتیں ثابت کرتی ہیں کہ عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہوگئے ہیں،دنیا میں کسی منتخب وزیرا عظم کو جیل بھیجنے کی باتیں نہیں ہوتیں مگر عمران خان منتخب وزیراعظم کو جیل بھیجنے کا اعلان کرکے اپنی گھٹیا بصیر ت کا ثبوت دے رہے ہیں ،اپنے بیان میں عامر ندیم بھٹی نے کہاکہ پنجاب میں گزشتہ چند سالوں میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور خیبرپختون خواہ میں ریکارڈ تنزلی ہوئی ہے ،عمران خان کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کرپشن کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبے بنا رہی ہے لیکن وہ یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ کے ڈی جی نیب کو کیوں برطرف کیا ،اگر خیبرپختون خواہ کے منصوبے شفاف ہیں وہاں کے ڈی جی نیب کو ہٹانے کا کیا جواز ہے ،عمران خان دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں حقیقت کا علم ہوگا، عمران خان کبھی اپنے ملک کی بات نہیں کرتے ،وہ اس ملک کی ترقی کیوں نہیں چاہتے ۔