counter easy hit

ماہِ رمضان میں ناجائزمنافع خوری اورزیادہ نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا زبردست آغاز کر دیا گیا

Najayzmnafa

Najayzmnafa

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کی خصوصی ہدائیت پرماہِ رمضان میں ناجائزمنافع خوری اورزیادہ نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا زبردست آغاز کر دیا گیا ۔گزشتہ دو دن کے دوران پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع شیخوپورہ میں 125 افراد کو1,22,700 روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ 41مقدمے درج کر کے 38 منافع خوروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ضلع بھر کے150کے قریب چھوٹے بڑے تمام بازاروں میں تقریباَ 700 مقامات پر چیکنگ کی گئی جس میں پرائس کنٹرول کیلئے 161چھاپے بھی شامل ہیں ۔رمضان کی آمد کے ساتھ ہی تمام اداروں کو متحرک کر دیا گیاہے ۔حکومتی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے لئے دن بھر ڈی سی او کی جانب سے تعینات افسران کے مختلف بازاروں میں معائنے جاری رہتے ہیں ۔ جبکہ ڈی سی او ارقم طارق دو دن میں متعدد بار بازاروں کا اچانک دورہ کر کے متعلقہ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لے چکے ہیں ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی سی او ارقم طارق نے بتایا کہ مارکیٹ سے کم اور طے شدہ ڈسکاؤنٹ ریٹ پر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ عام عوام کو سہولت پہنچانے کے لئے ضلع بھر مین رمضان بازار اور دسترخوان سجائے گئے ہیں ۔ عوام کو سستے رمضان بازار اس لئے فراہم کئے گئے ہیں کہ اشیاء کے معیار اور دستیابی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہوسکے اسی لئے پرائس مجسٹریٹ ضلع بھر میں تعینات کر دئے گئے ہیں تا کہ عوام تک سہولیات کی فراہمی میں کوئی خلل نہ آئے۔ ڈی سی ارقم طارق نے خبردار کیا ہے کہ نہ صرف رمضان بازاروں میں بلکہ دیگر اوپن مارکیٹس میں بھی اشیا ئے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ۔ صارفین کا حقوق کا تحفظ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے ان سے زیادہ نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کااروائی عمل میں لائی جائے گی ۔