گجرات(انور شیخ سے) محلہ عثمان پورہ نئی آبادی کی سڑک کی تعمیر کئی ماہ سے کھٹائی کا شکار ہو چکی ہے جسکی وجہ سے علاقہ کے مکین سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں ،ایس ڈی او اقبال شاد پی ڈبلیو ڈی گوجرانوالہ اور ٹھیکیدار جیمس ناز نے سڑک کی تعمیر کو ادھورا چھوڑ دیا ہے اور مذکورہ افراد یہ بھی بتانے سے قاصر ہیں کہ یہ فنڈز کس محکمہ کے لگائے جارہے ہیں ،علاقہ کے مکینوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے علاقہ کے مکینوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ اور ڈی پی او گجرات رائے ضمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دونوں زمہ درران سے پوچھ گوچھ کریں اوران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔