پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومتی وزرابوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے، یہی وجہ ہے کہ وہ اسمبلی میں قانون سازی کے بجائے قوم کی بیٹیوں پر نہ صرف کیچڑ اچھال رہے ہیں بلکہ طوفان بدتمیزی بھی برپا کئے ہوئے ہیں ، خواجہ آصف نے شیریں مزاری کے بارے میں جو رویہ ا پنا یا ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ خواتین کا احترام سب پر لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف شیریں مزاری سے اسمبلی میں معافی مانگیں بصورت دیگر قوم کی ہر بیٹی سراپا احتجاج ہوگی