پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت یوٹیلٹی سٹوروں اور رمضان بازاروں پر سستے پیکیجز کا ڈھنڈورا پیٹ کرعوام کی توجہ حقیقی معاملات اور مسائل سے ہٹانے کی کوششوں میں ہے ،توانائی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران، عوام کو ابھی تک2018ء میں لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات دلانے کا لولی پاپ دے رہے ہیں،گزشتہ تین سالوں میں حکومت نے توانائی کی پیداوار بڑھانے کے لئے کیا کیا ہے ،عوام کو بتایا جائے ،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی وجہ سے لیگی حکمران بند گلی میں پھنس چکے ہیں