پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ پورا کرے کیونکہ غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مساجد میں وضو کے لیے بھی پانی میسر نہیں ہوتا۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس چوہدری طاہر رزاق نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی بددعاؤں سے بچنے کے لیے اپنا طرز حکمرانی تبدیل کریں ورنہ اللہ کی پکڑ سب کچھ بدل کررکھ دے گی اور کسی کو بھی توبہ کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ماہ مقدس میں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں تاکہ اللہ کی ناراضگی دور ہوسکے