پیرس(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی ہی عوام کی فلاح وبہبود اور عقیدے ونظر یہ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فارو ق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح وبہبود ہماری سیاست کا محور ومرکز ہے اور یہی ہماری لیڈر شپ کا ویڑن ہے جس پر مشنری جذبے سے عمل پیرا ہیں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے جلسوں سے متحد ومنظم ہوچکی ہے اور یہ بہت بڑی قوت بن چکی ہے۔ اقتدار پرست سیاسی میدان میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے