ملزمہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، آئندہ سماعت پر کیس کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور (یس اُردو ) پسند کی شادی کے الزام بیٹی کو زندہ جلانے والی خاتون کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس کینٹ ڈویژن عبادت نثار کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں مست اقبال روڑ کی رہائشی 17 سالہ زینت نے تقریباً ایک ہفتہ قبل 29 مئی کو گھر سے فرار ہو کر پسند کی شادی کی تھی، جس پر اس کے گھر والے شدید ناراض تھے ۔ پولیس افسر کے مطابق لڑکی کے گھر والے اسے یہ سمجھا کر واپس گھر لائے تھے کہ وہ باقاعدہ طور پر اس کی رخصتی کریں گے تاہم گھر لاکر زینت پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے واردات اکیلے نہیں کی ممکنہ طور پر اس میں اور بھی افراد شامل ہیں جن کی تلاش کیلئے ملزمہ سے تفتیش کی جائے گی ۔