پیرس(نامہ نگار)راجہ اشفاق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجہ میں نہ صرف تعمیروترقی کاعمل تیز ہوابلکہ ملک وقوم کو درپیش دیرینہ مسائل دہشتگردی جیسی سنگین صورتحال سے بھی نجات ملی اپوزیشن محض ہیڈلائن میں رہنے کے لیے نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش حالات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن اپنامثبت رول ادا کرے مسلم لیگ ن عوام کی صحیح نمائندہ ترجمان جماعت ہے ۔