counter easy hit

پیرس۔ محمد ریاض عباسی کے انتقال پر فرانس میں دعائیہ تقریب

muhammad riaz abbasi late france

muhammad riaz abbasi late france

پیرس(نامہ نگار ) تحریک منہاج القرآن سابق مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے چچا جان اور پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کے والد محترم محمد ریاض عباسی کے انتقال پر مرکز منہاج القرآن فرانس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پروفیسر حسن میر قادری کی سربراہی میں ہونے والی اس تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک قاری طاہر عباس گورائیہ نے مرحوم کی مصطفوی مشن کی خدمات کو سرہاتے ہوئے مشن کے فرزند ڈاکٹر رحیق عباسی اور عمر ریاض عباسی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔صدر منہاج القرآن فرانس چوھدری محمد اعظم نے اس موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے مگرمرحوم کی مصطفوی مشن کے لیے کی گئی خدمات کی قبولیت ہی ہے کہ اللہ پاک نے رمضان المبارک میں اپنے پاس بلایا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سابق مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض، صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ و فرانس حاجی محمد اسلم ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم چوھدری ،علامہ حافط اقبال اعظم ، ظفراقبال ککرالی ،قاری فاروق احمد فاروقی ، بانی رکن منہاج القرآن فرانس طارق چوھدری ، معززین پیرس و دیگر قائدین نے بھی مرحو م کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو ہمت اور حوصلہ دے۔

 

 france dua