ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)محکمہ لائیو سٹاک اور پولیس کی بچیکی میں مشترکہ کاروائی ،25 من مردار جانور کا گوشت پکڑ لیا ،قصاب اپنے تین بیٹوں سمیت فرار ہو نے میں کامیاب،شہریوں کا محکمہ لائیو سٹاک کو کامیاب کاروائی کرنے پر خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر آصف ہمایوں کی ہدائیت پر محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے ڈاکٹر محمد عمران شیخ کی سربراہی میں پنجاب بھر میں مردار اور مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والے بچیکی کے محلہ پرانا بازار کے قصاب محمد اسلم عرف پنوں کے گھر رات گئے چھاپہ مارا تو محمد اسلم عرف پنوں اپنے تین بیٹوں شاہد ،زاہد اور اشرف سمیت موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ،ٹیم نے محمد اسلم کے گھر فریزر اور دیگر مختلف مقامات پر چھپایا ہوا 25 من سے زائد مردار جانور کا گوشت برآمد کر لیا ،جسے بعد ازاں بڑا گھر چوک میں انچارج پولیس چوکی بچیکی چوہدری منیر احمد ،سماجی کارکنوں اور صحافیوں کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا ،محکمہ لائیو ستاک کی ٹیم میں ڈاکٹر محمد آصف ،عنائیت علی ،عبد الرزاق سمیت دیگر شامل تھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے محمد اسلم عرف پنوں کے گھر سے دو موٹر سائیکل اورفریزر بھی قبضہ میں لے لیا ،محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق محمد اسلم عرف پنوں عرصہ دراز سے پنجاب بھر میں مضر صحت اور مردار جانوروں کا گوشت سپلائی کرتا چلا آرہا ہے جس کے خلاف متعدد مرتبہ کاروائی کی گئی مگر وہ یہ کام چھوڑنے کو کسی بھی صورت تیار نہیں ہے ۔پولیس چوکی بچیکی نے ڈاکٹر عمران شیخ کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ،شہریوں نے گوشت کے نام پر زہر کھلانے والے قصاب کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر محکمہ لائیو سٹا ک کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔