counter easy hit

سستے رمضان بازار شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کی جیبیں صاف کرنے لگے

Ramadan bazaar

Ramadan bazaar

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سستے رمضان بازار شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کی جیبیں صاف کرنے لگے، غیر معروف برانڈز کی اشیاء کی فروخت مقبول برانڈز کی اشیاء کے ریٹس پر جاری، آٹے کے معیار پر خواتین کا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق سستے رمضان بازاروں میں منافع خوروں نے نئے ڈھنگ سے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا اورمعروف برانڈز کے مشروبات، گھی، صرف، صابن سمیت دیگر درجنوں ایسی اشیاء ملتے جلتے ناموں کے برانڈزسے فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں جن کی قیمتیں بھی ان کے معیار سے مطابقت نہیں رکھتیں جبکہ ان سستے رمضان بازاروں میں فروخت کئے جانے والے آٹے کے معیار بھی خواتین نے احتجاج کیا ہے تو دوسری طرف ایسی ا شیاء بھی فروخت کی جارہی ہیں جنہیں کھلے رکھ کر بیچنے کی ہرگز اجازت نہیں اور پنجاب حکومت کھجور سمیت ایسی اشیاء خوردونوش کو دھول سے بچانے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے مگر رمضان بازاروں میں ان اشیاء خوردنی کو دھول سے بچانے کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا،واضح رہے کہ ڈی سی او سمیت انتظامیہ کے دیگر افسران کی طرف سے رمضان بازاروں کے بار بار دوروں کے باوجود ان مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس سے شہریوں میں پائی جانیوالی تشویش مزید بڑھ رہی ہے۔