پیرس(نمائندہ خصوصی)ماہ رمضان میں جہاں سب نیکیاں اور دعائیں لینے میں سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہیں پنجاب حکومت بددعائیں سمیٹ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان میں دال پھر مہنگی ہو گئی ہے قوم کے ٹیکسوں سے رمضان بازاروں کی اشتہاری مہم کے بجائے اس پیسہ سے غریب کو سستی دال مہیا کی جا سکتی ہے۔ پنجاب میں بیڈ گورننس کی انتہا ہو چکی ،عوام کو طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے