پیرس(نمائندہ خصوصی)وفاقی بجٹ میں امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو مہنگائی اور ٹیکسوں کی چکی میں پیسا گیا ہے۔ ملکی آمدنی سے اخراجات زائد ہیں، ہمارے بجٹ کا 50فیصد قرضوں پر سود کی مد میں چلا جاتا ہے۔ موجودہ بجٹ میں غریب عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف خان مجاہد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ بھی گزشتہ سالوں کے بجٹ کی طرح روایتی اور اعداد و شمار کے ہیر پھیر کے سوا کچھ نہیں ہے