پیرس(نمائندہ خصوصی)مولوی طاہرالقادری اب پھر کسی کے ایجنڈے پر وطن واپس آ رہے ہیں،انہیں خود جمہوریت پسند ہے نہ وہ جمہوری طریقہ سے کبھی برسر اقتدار آ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈاوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ چار دن شور شرابے کے بعد پھر وہ اپنے وطن کینیڈا چلے جائیں گے۔