پیرس(نمائندخصوصی)قوم اپوزیشن کے دھرنوں اور جلسوں سے لا تعلق ہو چکی ہے اسی لیے اپوزیشن کے جلسے اب میدانوں کے بجائے چوکوں اور چوراہوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سلطانہ اصغر صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے کی دھمکیاں بند کریں ، قوم پہلے ہی لاابالی سیاست کی وجہ سے انہیں مسترد کر چکی ہے