پیرس(نمائندخصوصی)تحریک انصاف غریب آدمی کی نمائندہ جماعت ہے ہم اقتدار میں آ کر عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ سے آزاد کرائیں گے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کا بیرون ملک پڑا سرمایہ واپس لا کر پاکستان کی معیشت کو بحال کریں گے۔اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی۔