counter easy hit

پاکستان اپنی سرزمین ہندوستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے: امریکا

Pakistan will not

Pakistan will not

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان کو اُن تمام دہشت گردوں کا پیچھا کرنا چاہیئے جو بھارت میں جا کر دہشت گردی کی وارداتیں کرتے ہیں
نیویارک ( یس اُردو ) امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو ہندوستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت ہرگز نہ دے۔ پاکستان کو ایسے اقدامات کرنے چائییں کہ وہاں سے کسی قسم کی دہشت گردی کی وارداتیں ہندوستان میں نہ ہوں۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان کو اُن تمام دہشت گردوں کا پیچھا کرنا چاہیئے جو بھارت میں جا کر دہشت گردی کی وارداتیں کرتے ہیں ۔ اگر پاکستان نے ایسے ٹھوس اقدامات کیے تو امریکہ ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریگا اور ایسے اقدامات کی بدولت پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے زریعے اپنے ایشوز مل بیٹھ کر حل کریں اور ہم اس قسم کے اُٹھائے گے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اُنکے خیال کے مطابق تمام دہشت گرد گروپس جو پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں انکا قلع قمع کرنا اب وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اوبامہ ، مودی ملاقات میں جن ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا اُن میں سرفہرست دہشت گردی کی روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتیں ہیں۔ جن پر بھارت اور امریکہ کو سخت تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ لشکر طیبہ، طالبان اور داعش کا فلسفہ ایک ہی ہے کہ قتل و غارت گری کرنا اور لوگوں کا خون بہانا ، دنیا بھر میں اسکا سایہ پھیلتا جارہا ہے لیکن ہندوستان کے پڑوس سے دہشت گردی برآمد کی جارہی ہے ۔ نریندر مودی کا اشارہ پاکستان کی طرف تھا ۔مارک ٹونر نے کہا کہ جو لوگ انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متخد ہو جانا چاہیئے اور اسکی ہر سطح پر مخالفت بھی کرنی چاہیئے۔” دنیا نیوز” کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم پانچ ممالک کا دورہ مکمل کر کے انڈیا واپس پہنچ چکے ہیں انہوں نے امریکی حکام کو اپنی مکارانہ چالوں سے اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ پٹھان کوٹ اور ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کو جب تک کٹہرے میں نہیں لایا جاتا اُس وقت تک دونوں ممالک کے درمیان دوریاں اسی طرح ہی رہیں گیں ۔بھارتی صحافی آنند شرما نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب سے نریندر مودی امریکہ کا دورہ کر کے واپس گئے ہیں امریکی حکام کا پاکستان کے بارے میں لب و لہجہ حیران کُن طور پر سخت ہو گیا ہے اسکا مطلب یہ ہوا کہ مودی شطرنج کی چال کھیل گے ہیں اور امریکہ کو رام کر گے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، ایران ، افغانستان اور دیگر مسلم ممالک اب نریندر مودی کے ہموا نظر آرہے ہیں لیکن کوئی مانے یا نہ مانے نریندر مودی ان ممالک سے اپنی باتیں منوا گے ہیں جو شاہد ماضی میں کوئی بھی بھارتی حکومت نہیں منوا سکی تھی۔کانگریس مین ٹرینٹ برانکس نے کہا ہے کہ امریکہ کو اُس وقت تک بھارت کے بارے میں اپنی پالیسی نہیں بدلنا چاہیئے جب تک وہ اقلیتوں کے تخفظ کی ضمانت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے زیر سایہ اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا جاتا ہے اور مخالفین کو قتل کر دیا جاتا ہے۔اوبامہ کو سمجھنا چاہیئے کہ ” سب ٹھیک نہیں ہے ” انہوں نے کہا کہ میں اس بات کی حمایت نہیں کرتا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے بارے میں سخت پالیسی اپنائی جائے۔