counter easy hit

کوئٹہ : پرنسپل لاء کالج قتل، وکلا کا تیسرے روز بھی بائیکاٹ

QUETTA: Law College

QUETTA: Law College

وکلاء کے علالتوں میں پیش نہ ہونے پر تمام مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی ہے
کوئٹہ (یس اُردو) کوئٹہ میں قتل ہونے والے پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قتل کے خلاف وکلاء تیسرے روز بھی عدالتوں سے بائیکاٹ پر ہیں ۔وکلاء کے علالتوں میں پیش نہ ہونے پر تمام مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی ہے ،جسکی وجہ سے سائلین تیسرے روبھی مشکلات سے دوچار ہیں ، تمام عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں اور یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔بلوچستان کی وکلاء تنظمیوں کی جانب سے تین روز کے بائیکاٹ اور سوگ کا اعلان کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو نامعلوم افراد نے 8 جون کو گھر سے کالج جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔