counter easy hit

پاکستان کی سا لمیت ،حاکمیت اعلیٰ کی حفاظت اوربیرونی دباؤکامقابلہ کرنے کیلئے جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے ۔ ملک اشتیاق اعوان

 Malik Ishtiaq Awan

Malik Ishtiaq Awan

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما ملک اشتیاق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت ،حاکمیت اعلیٰ کی حفاظت اوربیرونی دباؤکامقابلہ کرنے کیلئے جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے ۔ کوئی نااہل حکومت کے گناہوں کی سزاجمہوریت اورجمہورکونہیں دے سکتا، حکومت کی ناکامی سے انکار نہیں مگرجمہوریت کی بدنامی برداشت نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک اشتیاق احمد اعوان نے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے جمہوریت ہر شب خون مارنے کاکوئی جوازنہیں اورنہ کسی کوسزادینے کیلئے انتقام کا راستہ اختیار کیا جائے۔ انتہا پسندی اوردشنام طرازی نے وقتی طورپرپاناما پیپرز کے معاملے کوضروربگاڑدیامگر اس باراحتساب کے کٹہرے میں کھڑاہوناحکمرانوں کامقدر ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک کئی اندرونی وبیرونی چیلنجز سے نبردآزما ہے لہٰذاء داخلی عدم استحکام سے دنیا میں پاکستان کی پوزیشن متاثر ہوگی ۔ملک دشمن قوتوں سمیت بعض طبقات اس صورتحال کواپنے مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں۔نفرت کی آگ بھڑکانے والے کسی کے دوست نہیں ہوسکتے ،ان کی باتوں پرکان دھرنادانشمندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے نہیں بلکہ مرہم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ایک دوسرے کیخلاف سازشوں میں دفاعی اداروں کوملوث اورانہیں استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہمارے ادارے ایک دوسرے کے ساتھ کھینچاتانی کریں گے تو ملک دشمن قوتوں کاناطقہ کون بندکرے گا۔