counter easy hit

حکومت سیاستدانوں کو خریدنے، پی ٹی آئی کو تنہاء کرنے کی سازش کر رہی ہے: کپتان

The buy politicians,

The buy politicians,

عمران خان نے کہا ہے کہ ٹی او آرز طے نہ ہوئے تو دس فیصد عوام کو سڑکوں پر لا کر دکھائیں گے، حکومت تحریک نہیں برداشت کر سکے گی، موقع ملا تو ریٹائر ہونے والے چاروں الیکشن کمشنرز کا احتساب کریں گے۔
لاہور: (یس اُردو) کپتان ٹی او آرز فائنل نہ کرنے پر ایک بار پھر حکومت پر برہم نظر آئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب سے بچنے کیلئے معاملے کو طول دینا چاہتی ہے۔ ٹی او آرز طے نہ ہوئے تو دس فیصد عوام کو سڑکوں پر لا کر دکھائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کو تنہاء کرنے کی کوشش کرے گی، سیاست دانوں کو چھانگا مانگا کی طرح پھر خریدا جائے گا۔ ایک سوال پر کپتان نے کہا کہ دھرنا چار حلقے نہ کھولنے پر دیا تھا، ثابت ہو گیا چاروں حلقوں میں دھاندلی ہوئی، موقع ملا تو ریٹائر ہونے والے چاروں الیکشن کمشنرز کا احتساب کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن آف نون لیگ ہے، چاروں ارکان مجرم ہیں۔