counter easy hit

پنجاب اور کے پی میں پارہ گر گیا، اندرون سندھ شدید گرمی کی لہر برقرار

 Sindh sustained

Sindh sustained

بارش اور آندھی کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی پارہ گرا رہا، اندرون سندھ شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، روہڑی میں درجہ حرارت 49 ڈگری رہا۔
لاہور: (یس اُردو) گزشتہ روز ہونے والی بارش اور آندھی کے اثرات دوسرے روز بھی برقرار رہے۔ اسلام آباد اور بالائی پنجاب سمیت متعدد علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور ہوائیں چلنے سے پارہ بھی گر گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح بوندا باندی ہوئی اور تیز ہوا چلتی رہی۔ گرمی کا زور ٹوٹنے پر روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا۔موسم کی خبر دینے والوں نے آئندہ دو روز کے دوران اسلام آباد، بالائی اور جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی انتہاؤں پر ہے۔ روہڑی میں پارہ 49 ڈگری ہو گیا، لاڑکانہ، نوابشاہ میں 48 درجے گرمی پڑی۔