counter easy hit

ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے، مظہر اقبال گوندل

Mazhar Iqbal Gondal

Mazhar Iqbal Gondal

پیرس(نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ حکومتی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس مظہر اقبال گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے اب تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔