ماروری سرمد سے بدکلامی اور دھمکیاں دینے کے معاملے میں وفاقی پولیس نے سینٹر حمد اللہ کے خلاف کارروائی کے لئے چیئرمین سینیٹ سے اجازت طلب کر لی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وفاقی پولیس نے ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں جے یو آئی ف کے سینٹر حمد اللہ کی طرف سے ماروی سرمد کو دھمکیاں دینے اور بدتمیزی کرنے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں سینٹر حمد اللہ کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹاک شو میں سینٹر حمد اللہ نے ان سے بدکلامی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، اس لئے حمد اللہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سینٹر حمد اللہ سے بیان لینے کے لئے چیئرمین سینٹ کی اجازت درکار ہے۔