عابد شیر علی نے عمران خان کو اقتدار کا بھوکا قرار دے دیا، کہتے ہیں پی ٹی آئی چیئرمین ملک میں انتشار چاہتے ہیں، پہلے بھی دھرنا دے چکے، اب بھی شوق پورا کر لیں، پانی و بجلی کے وزیر مملکت نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ترقی کے مقابلے کا چیلنج بھی کر دیا۔
فیصل آباد: (یس اُردو) عابد شیر علی فیصل آباد میں تھانہ کوتوالی کا معائنہ کرنے آئے تو پی ٹی آئی چیئرمین پر برستے رہے، بولے پریس کانفرنس کرتے عمران خان کا چہرہ دیکھ کر رونا آتا ہے اور باتیں سن کر ہنسی، انہیں صرف اقتدار کی بھوک ہے۔وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ نواز شریف طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں باعزت بری ہوئے، اب بھی احتساب کیلئے تیار ہیں، دھرنا دینے والے پہلے بھی ایسا کر چکے، پھر اپنا شوق پورا کر لیں۔ عابد شیر علی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ترقی کے مقابلے کا چیلنج بھی کیا۔