حملہ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے ہوا۔ حملہ آور نے کلب میں موجود کئی افراد کو یرغمال بلا لیا تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ 42 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔
اورلیںڈو: (یس اُردو) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک نائٹ کلب میں حملہ آور کی فائرنگ سے اب تک 20 افراد ہلاک جبکہ 42 زخمی ہو چکے ہیں۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے ہوا، جب ایک حملہ آور نے کلب میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دیا جبکہ سینکڑوں کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس نے تقریبا 3 گھنٹے بعد کارروائی کرکے حملہ آور کو ہلاک کیا۔ خیال رہے جمعہ کے روز اورلینڈو میں ہی گلوکارہ کرسٹینا گریمی کو ایک کنسرٹ کے بعد اپنے مداحوں کو آٹو گراف دیتے ہوئے ایک مسلح شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور کا تعلق کس ملک سے ہے یا وہ امریکہ کا ہی شہری ہے۔ دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے، فائر بریگیڈز کی گاڑیاں اور امدادی کارکن بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا۔ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اپنے پیاروں کے بارے میں فکر مند افراد ہسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں تاکہ انھیں ان کے بارے میں کوئی اطلاع مل سکے