قطر میں نیدرلیںڈ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون کو زنا کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا حالانکہ اس سے قبل خاتون سے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوحہ: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی یہ بائیس سالہ خاتون تعطیلات کے سلسلے میں دوحہ آئی تھی۔ اس ڈچ خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ وہ ایک کلب میں گئیں جہاں انہوں نے شراب کا آرڈر کیا۔ شراب کا پہلا گھوںٹ لینے کے بعد ہی انھیں چکر آنا شروع ہو گئے اور اس کے بعد انھیں کچھ یاد نہیں کہ کیا ہوا۔ وہ جب بیدار ہوئی تو اس نے خود کو ایک فلیٹ میں پایا۔ بعد ازاں اسے اندازہ ہوا کہ اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے جس شخص پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے اسے بھی حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ باہمی رضامندی تھی۔ قطری میڈیا کے مطابق اس ڈچ خاتون پر شراب نوشی کے متعلق جرائم کے الزامات بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ خاتون کو کل عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔